کل، نفس ذائقۃ الموت ۔صدق اﷲالحی القیم
ازہرِ ایشیا دارالعلوم د یوبند کے مہتمم حضرت مولانا مرغوب الرّحمٰن کی حسرت آیات وفات رحمہ اﷲتعالیٰ
حزب العلمائ یوکے اور مرکزی روئیتِ ہلال کمیٹی برطانیہ کے ذمہ داران وممبران دارالعلو م دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا مرغوب الرّحمٰن رحمۃ اﷲعلیہ کی وفات پر اپنے دلی رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے اﷲتعالیٰ سے دعائ گو ہیں کہ وہ رحیم وکریم ذات مرحوم کو اپنی خصوصی جوارِ رحمت میں جگہ عطائ فرمائے ۔آمین
ساتھ ہی ہم آپ کے اہلِ خانہ وپس ماندگان کے ساتھ ساتھ دارالعلوم دیوبند فیمیلی کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں صبروتحمّل کی تلقین کرتے ہوئے اﷲتعالیٰ سے دعائ گوہیںکہ مرحوم نے جس مدبِّرانہ صلاحیتوں سے نازک حالات میں دارالعلوم دیوبند کی ۰۳سال تک اپنے وطن سے دور رہتے ہوئے خدمات سر انجام دی اورر دارالعلوم کی صلاحیتوں میں مزید ترقی کی راہیں کھولیںاسی طرح آپ (رح) کے جان نشین کوبھی توفیق وہمّت عطائ فرمائے ۔آمین